منگلورو:21/جولائی (ایس اؤنیوز)ڈکیتی کی سازش کرنےو الوں کی گرفتاری کے لئے نکلے اے ایس آئی پر ہی مبینہ ڈاکو نے کار چڑھائی کرکے قتل کرنے کی کوشش کئے جانے کا واقعہ کسبا بینگرے میں پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مینگلوراے ایس آئی پرندر گوڈا 2پولس ٹیموں کے ساتھ رائوڈی شیٹر حارث کو گرفتار کرنے نکلے تھے، مگرحارث نہ صرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بلکہ اُس پر اس بات کا بھی الزام ہے کہ اُس نے پولس اے ایس آئی پر ہی کار چڑھانے کی کوشش کی۔
پولس ذرائع کے مطابق حارث پر 15سے زائد معاملات درج ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے پولس کی دو ٹیمیں پہنچی تھی مگر بتایا گیا ہے کہ حارث کو جیسے ہی اس کی بھنک ملی تو اپنے 3ساتھیوں کے ساتھ وہ کار کے ذریعے فرار ہونے کے دوران اے ایس آئی پُرندر گوڈا پر ہی کار چڑھائی کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی۔ نتیجے میں کار توازن کھو کر بجلی کھمبے سے جاٹکرائی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ پررندرگوڈا محفوظ ہیں البتہ حارث پر اباقدام قتل کا بھی کیس درج کرلیا گیا ہے۔